ڈینگی کے خلاف مہم ڈینگی کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گی، اظہر اقبال

بدھ 17 اگست 2016 16:14

راولپنڈی ۔ 17 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 اگست۔2016ء) محکمہ ماحولیات راولپنڈی ڈینگی کے تدارک کے لیے متعدد اقدامات روزانہ کی بنیاد پر سرانجام دے رہا ہے تاکہ لوگوں کو اس موذی مرض سے تحفظ فراہم کیا جاسکے۔ یہ بات ڈسٹرکٹ آفیسر انوائرنمنٹ راولپنڈی اظہر اقبال نے انسداد ڈینگی کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے بتائی ۔ انہوں نے محکمہ کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ محکمہ ماحولیات نے یکم جنوری سے اگست کے پہلے ہفتہ تک 15409ٹائر شاپس اور9281 کباڑ خانوں کا معائنہ کیا۔

لاورا بریڈنگ کے998مقامات کو تلف کیا گیا۔حکومت کی جانب سے مقرر کردہ ضابطہ اخلاق کی 23692 مقامات پر پیروی کروائی گئی۔ 106افراد کو نوٹس جاری کیے گئے۔

(جاری ہے)

418ٹائرز کوقبضہ میں لے کر تلف کیا گیا۔ 93مقامات کو سیل کیا گیا۔ 07 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی گئی جبکہ 15استغاثے زیر التواء ہیں۔ خلاف ورزی کے مرتکب افراد کو 98120روپے جرمانہ کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ آفیسر انوائرنمنٹ راولپنڈی اظہر اقبال نے کہا کہ ڈینگی کے خلاف مہم ڈینگی کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گی۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے اردگر د کے ماحول کو صاف ستھرا اور خشک رکھیں تاکہ ڈینگی مچھر کی افزائش کے خطرے سے نمٹا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ برسات کے موسم میں تمام فالتو کاٹھ کباڑ اور ناکارہ ٹائرز چھتوں کے نیچے منتقل کیے جائیں تاکہ ان میں پانی نہ کھڑا ہوسکے جو کہ ڈینگی لاروا کی پیدائش کا بنیاد ی سبب بن سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :