چک نمبر716گ ب سے چارسالہ بچہ کی گلہ کٹی نعش برآمد

Malik Usman ملک عثمان بدھ 17 اگست 2016 16:09

پیرمحل ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 اگست - 2016ء ) چک نمبر716گ ب سے چارسالہ بچہ کی گلہ کٹی نعش برآمد گھرکے پیچھے سے نعش برآمدملزم محمد سلیم نے ٹیوب ویل پر نہانے کے بہانے لے جاکربچے کا گلہ کاٹ کر قتل کیا ورثا کاالزام تفصیل کے مطابق چک نمبر716گ ب کے رہائشی محمد سرفراز کا چارسالہ بچہ محمد عاقب جوکہ گھر میں کھیل رہا تھاکہ اس کو نامعلوم سفاک نے اغواکر کے گھر کے پچھلی جانب لے جاکر بے دردی سے قتل کرکے نعش ویرانے میں پھینک دی مقتول کے ورثاء کی طرف سے تھانہ پیرمحل میں درج ایف آئی آر کے مطابق چارسالہ محمد عاقب کو محمد سلیم ولد عمرحیات ،، ٹیوب ویل پر نہانے کے بہانے لے کرگیا قوی شبہ ہے کہ اس کو محمد سلیم نے ہی قتل کیا ہے تھانہ پیرمحل پولیس نے نعش قبضہ میں لے کرمقدمہ درج کرلیا بچے کواغواکرکے قتل کرنے کے بعد علاقہ میں خوف ہراس کی فضا میں اضافہ ہوگیا