ہنگو کے سنیئر صحافیوں کا ایک تعزیتی اجلاس زیر صدارت ہنگو پریس کلب کے صدر میاں سیف الاسلام کاکاخیل منعقد ہوا۔

Malik Usman ملک عثمان بدھ 17 اگست 2016 15:57

ہنگو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 اگست - 2016ء) ہنگو کے سنیئر صحافیوں کا ایک تعزیتی اجلاس زیر صدارت ہنگو پریس کلب کے صدر میاں سیف الاسلام کاکاخیل منعقد ہوا۔ جس میں ہنگو یونین آف جرنلسٹس کے صحافیوں سمیت ضلع بھر کے صحافیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

تعزیتی اجلاس میں ڈی آئی جی ملاکنڈ اختر حیات گنڈا پور کی والدہ محترمہ کی وفات پر دکھ کا اظہار کیا گیا اور فاتحہ خوانی کی گئی ۔ مرحومہ کی ایصال ثواب کے لئے خدا کے حضور دعائیں مانگے گئیں․ اجلاس میں صحافیوں نے غمزدہ خاندان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :