قطر میں مقیم پاکستانی باشندوں کے مسائل کے حل پر بھر پور توجہ دی جائے گی۔

Malik Usman ملک عثمان بدھ 17 اگست 2016 15:57

ہنگو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 اگست - 2016ء) قطر میں مقیم پاکستانی باشندوں کے مسائل کے حل پر بھر پور توجہ دی جائے گی۔ سفارتخانہ پاکستا نی عوام کی بہترین مفاد میں تمام تر وسائل بر وے کار لا کر سمند پار دوحہ قطر میں وطن عزیز کی باشندوں کی شکایت کا آزالہ کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار قطر میں پاکستانی سفارتخانے کے ناظم الامور نائب سفیر واجد حسن ہاشمی نے سنیئر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

واجد حسن ہاشمی نے کہا کہ بیرونی ملک قطر میں پاکستانی شہریوں کے مسائل حل اور ان کی ایمگریشن سمیت تمام تر امور کو احسن انداز میں چلانے کے حوالے سے تمام تر وسائل بر وے کار لائے جا رہے ہیں۔ ا نہوں نے کہا کہ یہ سفارتخانہ پاکستانی عوام کے حقوق کے حصول کے ترجمان عکاس ہے اور سفارتخانہ کے تمام عملہ کو وطن عزیز کے بیرونی ملک مقیم قطر میں پاکستانی شہریوں کے ساتھ شائستہ رویہ رکھنے اور بھر پور تعاون کی ہدایت جا ری کی گئیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قطر میں پاکستانی باشندوں کو جائز قانونی مشکلات کے لئے در بدر ٹھوکرے کھانے نہیں دیں گے بلکہ ان کی قانونی شکایات کے آزالے کے لئے سفارتخانہ مکمل تعاون فراہم کرے گی۔

متعلقہ عنوان :