گرلز ڈگری کالج ہنگو کی انتظامیہ کا طالبات کے ڈی ایم سیز دینے سے انکار۔ والدین کا مین گیٹ کے سامنے زبر دست احتجاج

Malik Usman ملک عثمان بدھ 17 اگست 2016 15:57

ہنگو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 اگست - 2016ء) گرلز ڈگری کالج ہنگو کی انتظامیہ کا طالبات کے ڈی ایم سیز دینے سے انکار۔ والدین کا مین گیٹ کے سامنے زبر دست احتجاج اور ہنگامہ۔پرنسپل نے گیٹ بند کر کے نوٹس آویزاں کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈگری کلاسز کی بی اے اوربی ایس سی کے سالانہ امتحانات کے نتائج آنے پر طالبات کے داخلوں کے لئے ڈی ایم سیز سرٹیفیکیٹس کے حصول کے لئے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ہنگو کی پرنسپل کالج انتظامیہ نے طالبات کے والدین کو ان کے بچوں کو تعلیمی اسناد دینے سے انکار کر دیا۔

جس کی وجہ سے طالبات کو داخلوں اور امتحانی داخلوں میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ گیا ۔ گرلز ڈگری کالج کے گیٹ کے باہر طالبات کے والدین کی ایک بڑی تعداد نے کالج پرنسپل انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ ضلع ہنگو کے دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے طالبات کے والدین کو اپنی شناخت کروانے کے باوجود بچوں کے تعلیمی اسناد نہ دینا سراسر ظلم و ذیادتی پر مبنی قوانین ہے اور کالج پرنسپل اور انتظامیہ کی جانب سے نا شائستہ رویہ اور گیٹ بندش سے والدین کو توحین آمیز لہجہ میں واپس کرنا تعلیمی اداروں کی شایان شان نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صرف ڈی ایم سی سرٹیفیکیٹس کے حصول کے لئے دور افتادہ علاقوں سے طالبات کا از خود آنا ممکن نہیں جبکہ والدین کو ٹال مٹول کر کے ٹرخایا جا رہا ہے۔ انہوں نے صوبائی حکومت بلخصوص محکمہ تعلیم، ڈائریکٹر کالجز کے پی کے اور ضلعی حکومت اور انتظامیہ سے فوری طور پر مسئلہ حل کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر والدین کو تعلیمی اسناد فراہم نہیں کئے گئے تو ضلع بھر میں احتجاجی دھرنوں پر مجبورہوں گے۔

متعلقہ عنوان :