ون ویلنگ کے خاتمے کیلئے 4روزہ آگاہی مہم کا آغاز،شہری بھی مثبت کردار اداکریں‘ طیب حفیظ چیمہ

بدھ 17 اگست 2016 15:25

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 اگست ۔2016ء) چیف ٹریفک آفیسرلاہورطیب حفیظ چیمہ نے کہا ہے کہ سٹی ٹریفک پولیس ون ویلنگ کے خلاف ٹھوس اقدامات کرتے ہوئے اسکے خاتمے کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لا ر ہی ہے، اس سلسلے میں شہریوں میں شعور اجاگر کرنے کیلئے اٹلس ہنڈا کی معاونت سے آج 18سے 21ا گست تک اہم شاہراہوں پر آگاہی کیمپ لگائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے سی ٹی اوآفس میں ڈی ایس پیز سے ہونے والی میٹنگ میں کہا کہ وہ پٹرولنگ کرتے ہوئے ون ویلنگ کے خلاف کارروائی کی نگرانی کریں ،سیکٹر انچارجز کو پابند کریں کہ وہ شفٹ کے آغاز پر وارڈنز کی بریفنگ یقینی بنائیں تاکہ وہ دوران ڈیوٹی کارروائی کے ساتھ ساتھ موٹر سائیکل سواروں کو ایجوکیٹ کریں۔انہوں نے ڈی ایس پیز کو ہدایت کی کہ ون ویلنگ کی انسدادی کارروائی کی رپورٹ باقاعدگی سے ارسال کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے اینٹی ون ویلنگ سپیشل اسکواڈ ز کو حکم دیتے ہوئے کہا کہ ون ویلرز کے خلاف ویڈیو اور دیگر شواہد اکھٹے کرنے کیلئے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتیں بروئے کار لائیں ۔سی ٹی اونے ایس پیز اور ڈی ایس پیز کو ہدایت کی کہ ون ویلرز کے خلاف جاری مہم کو کامیاب کرنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کا رلائیں خصوصاہفتہ ،اتوار کے دنوں میں اہم شاہراہوں پر پٹرولنگ یقینی بنائیں، ون ویلنگ کی لعنت کے خاتمے کیلئے جامع حکمت عملی مرتب ہے ون ویلرز کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رکھیں تاہم شہریوں سے نرم رویہ رکھتے ہوئے ڈیوٹی سرانجام دیں۔

شہر بھر میں ون ویلنگ بارے آگاہی تقریبات اورلوگوں کو ایجوکیٹ کرنے کاسلسلہ بھی جاری ہے۔انہوں نے والدین کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو ون ویلنگ سے روک کر انکی زندگی اور قوم کے مستقبل کو تاریک ہونے سے بچائیں۔

متعلقہ عنوان :