محکمہ انسداد دہشت گردی نے گوجرانوالہ سے دہشت گردگرفتار کرلیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 17 اگست 2016 15:14

محکمہ انسداد دہشت گردی نے گوجرانوالہ سے دہشت گردگرفتار کرلیا

گوجرانوالہ(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 17اگست۔2016ء) محکمہ انسداد دہشت گردی نے گوجرانوالہ کے علاقے فیروز والا سے ایک مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کر لیا ہے ،ملزم بڑے پیمانے پر فرقہ وارانہ فسادات میں ملوث رہا ہے۔

(جاری ہے)

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق مبینہ دہشت گرد ولایت عرف کاشی کا تعلق ایک کالعدم تنظیم سے ہے، اس سے 2دستی بم برآمد ہوئے ہیں ،ملزم قلعہ دیدار سنگھ گوجرانوالہ کا رہائشی ہے ، اسے چوک پل فیروز والا سے پکڑا گیا ہے۔ملزم سابق جج فدا حسین اور ایڈووکیٹ اعجاز رسول نگری کے قتل میں چالان ہوا تھا،تاہم ثبوت نہ ملنے کے باعث اسے سزا نہیں ہوئی تھی،سی ٹی ڈی تھانے میں مقدمہ درج کر کے ملزم کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔