چین میں امریکی کمپنی کو اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی میں رعایت مل گئی

بدھ 17 اگست 2016 14:56

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 اگست ۔2016ء ) روہوڈیا سے پیروکیٹاکول کی چین میں برآمد پر 9.7فیصد اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی عائد تھی ، چین نے بعض امریکی اشیاء پر حال ہی میں ڈمپنگ ڈیوٹی 46.

(جاری ہے)

81فیصد تک بڑھا دی ہے دریں اثنا روہوڈیا کمپنی سالوے یو ایس اے نے خرید لی ،جس پر اسے امریکی حساب سے ڈیوٹی ادا کرنا تھی لیکن سالوے یو ایس اے نے جون میں چین کی وزارت تجارت کو درخواست کی کہ چونکہ اس نے یہ کمپنی خرید لی ہے، اس لئے روہوڈیا کو اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی میں جو رعایت حاصل تھی وہ بدستور سالوے یو ایس اے کیلئے برقرار رکھی جائے جس پر چینی وزارت خارجہ نے درخواست قبول کرتے ہوئے 9.7فیصد اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی ہی برقرار رکھی ہے ، وزارت نے اس کی منظوری تحقیقات کرنے کے بعد دی ہے ، 2012ء میں چینی وزارت تجارت نے پیروکیٹاکول کی جاپان اور امریکہ سے درآمد پر پانچ سال کیلئے اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی عائد کر دی تھی جو 46.81فیصد تک بڑھا دی گئی ، اس طرح سالوے یو ایس اے کو روہوڈیا کو اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی میں دی گئی رعایت وراثت میں حاصل ہو گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :