وزیر اعظم نواز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 17 اگست 2016 14:37

وزیر اعظم نواز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا

اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 17اگست۔2016ء) وزیر اعظم نواز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا ، اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں خاص طو ر پر سی پیک منصوبے پر عملدرآمد کے حوالے سے غور کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

وفاقی کابینہ کا اجلاس جمعہ کے روز وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت ہو گا۔ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور خاص طور پر پی ٹی آئی کی احتساب ریلیوں کے تناظر میں سیاسی صورتحال ، پاناما لیکس کی تحقیقات کے حوالے سے اب تک ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس کے علاوہ اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں ،پاک چین اقتصادی راہداری سے متعلقہ منصوبوں پر پیش رفت پر بھی غور کیا جائے گا۔