پیاز کے کاشتکار بہتر پیداوار کیلئے پھلکارا اور ڈارک ریڈ اقسام کی کاشت کو ترجیح دیں،زرعی ماہرین

بدھ 17 اگست 2016 13:59

فیصل آباد۔17 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 اگست۔2016ء)ماہرین زراعت نے پیاز کے کاشتکار وں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پیاز کی پنیری کی کاشت فوری مکمل کر لیں جبکہ بہتر پیداوار کیلئے پھلکارا اور ڈارک ریڈ اقسام کو ترجیح دی جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ پیاز کی پنیری کی کاشت کیلئے ایسی زمین کاانتخاب کیاجائے جس میں پانی جذب کرنے کی بھر پور صلاحیت موجود ہو ۔ انہوں نے کہاکہ پنیری کی کاشت سے قبل گوبر کی گلی سڑی کھاد ایک من فی مرلہ کے حساب سے ڈال کر اسے زمین میں اچھی طرح ملانے کے بعد آبپاشی سے بہتر نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ شرح بیج فی ایکڑ 3 سے4 کلوگرام رکھی جائے ۔