جوار ، باجرے کی کاشت 31 اگست تک مکمل کرنے کی ہدایت

بدھ 17 اگست 2016 13:59

فیصل آباد۔17 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 اگست۔2016ء)محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ موسم سرما میں چارہ جات کی کمی پر قابو پانے کیلئے جوار ، باجرے کی کاشت 31 اگست تک مکمل کرلیں اور جوار کی منظور شدہ اقسام جے ایس 263 ، جے ایس 2002، ہیگاری، باجرے کی منظور شدہ قسم ایم پی 87ملی کٹ کی کاشت کو ترجیح دی جائے تاکہ بہتر پیداوار کاحصول ممکن ہو سکے۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت فیصل آباد ڈویژن کے ذرائع نے کہاکہ اکتوبر اور نومبر کے مہینوں میں اکثر چارہ جات کی کمی ہو جاتی ہے لہٰذا اگست میں جوار ، باجرے کی کاشت سے اس کمی پر قابو پایاجاسکتاہے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار جوار کی کاشت کیلئے بھاری میرا اور باجرے کی کاشت کیلئے ہلکی میرا زمین کا انتخاب کریں جہاں پانی کا اچھا نکاس موجود ہو ۔