پھل کی مکھی سے بچانے کیلئے امرود کے پودوں کی مناسب دیکھ بھال کی ہدایت

بدھ 17 اگست 2016 13:58

فیصل آباد۔17 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 اگست۔2016ء) زرعی ماہرین کی طرف سے امرود کے کاشتکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پودوں کی مناسب دیکھ بھال کریں اور پودو ں کو نقصان رساں کیڑے و بیماریوں کے حملے سے محفوظ رکھنے کیلئے حفاظتی اقدامات کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتا یا کہ موسم برسات میں امرود کی گرمیوں کی فصل کو پھل کی مکھی سب سے زیادہ نقصان پہنچاتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ مکھی پھل کے اندر اپنا ڈنگ داخل کر کے انڈے دیتی ہے جن سے چھوٹی چھوٹی سنڈیاں پیدا ہوکر گودے کو کھا نا شروع کر دیتی ہیں اور پھل گل سڑ جاتا ہے۔انہوں نے امرود کے باغبانوں کو ہدایت کی کہ وہ ابتدائی علامات ظاہر ہوتے ہی تدارکی اقدامات یقینی بنائیں ۔

متعلقہ عنوان :