پنجاب میں چارہ جات کی کاشت کا رقبہ 49لاکھ ایکڑ سے تجاوز کر گیا

بدھ 17 اگست 2016 13:58

فیصل آباد۔17 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 اگست۔2016ء) پنجاب میں چارہ جات کی کاشت کا رقبہ 49لاکھ ایکڑ سے بھی تجاوز کر گیا ہے جو پاکستان کے کل زیر کاشتہ رقبہ چارہ جات کے 80فیصد کے قریب ہے نیز ربیع کے چاروں کا رقبہ ساڑھے25 لاکھ ایکڑ سے زائد ہے ۔

(جاری ہے)

ماہرین زراعت نے بتایا کہ مویشیوں کی بہتر نشوونما کے لیے سبز چارے کی پیداوار میں اضافہ ضروری ہے کیونکہ مستقبل کی منصوبہ بندی کرتے ہوئے ملک کی بڑھتی ہوئی آبادی کی دودھ اور گوشت کی ضرورت پوری کرنے کے لیے ہمیں چارے کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ کرنا ہوگا ۔

انہوں نے بتایاکہ اس ضمن میں محکمہ زراعت کی جانب سے خصوصی شعورو آگاہی مہم بھی شروع کی جائے گی تاکہ زیادہ سے زیادہ کاشتکاروں اور کسانوں کو ربیع کے چارہ جات کی کاشت کی ترغیب دی جاسکے۔

متعلقہ عنوان :