معروف ادیب اشفاق احمد کا 91واں یوم پیدائش 22اگست کو منایا جائے گا

بدھ 17 اگست 2016 13:26

معروف ادیب اشفاق احمد کا 91واں یوم پیدائش 22اگست کو منایا جائے گا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 اگست ۔2016ء)پاکستان کے معروف ادیب اشفاق احمد کا 91واں یوم پیدائش 22اگست کو منایا جائے گا۔ اس سلسلے میں ادبی حلقوں میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا ۔وہ22اگست1925ء کو پیدا ہوئے تھے۔اردو کے عظیم افسانہ نگار،نثر نگاراور ڈرامہ نگار اشفاق احمدنے ریڈیو پاکستان کے پروگرام ” تلقین شاہ “ سے شہرت حاصل کی۔

(جاری ہے)

ان کا شمار ملک کے ان نامور ادیبوں میں ہوتا ہے جو کہ قیام پاکستان کے بعد ادبی دنیا میں اہم ترین مقام رکھتے تھے ان کے ایک معروف افسانے ” گدڑیا “ کو بے پناہ پزیرائی حاصل ہوئی۔ انہوں نے اپنے افسانوں میں اردو کے ساتھ پنجابی زبان کے الفاظ کو تخلیقی طور پر استعمال کیا۔اشفاق احمد کے ابتدائی افسانوں میں ” ایک محبت سو افسانے “ اور ا ” اجلے پھول “ نمایاں ہیں جبکہ دیگر افسانوں میں ” بند گلی ، ایک محبت سو ڈرامے،گلدان،حیرت کدہ،کھیل تماشہ ،من چلے کا سودا اور دیگر قابل ذکر ہیں۔اشفاق احمد جنرل ضیاء الحق کے دور حکومت میں وزارت تعلیم کے مشیر بھی مقرر کیے گئے وہ 7ستمبر 2004ء کو علالت کے باعث 79برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔