مقبوضہ کشمیرکے علاقہ بانڈی پورہ میں شہریوں کے قتل کے خلاف خواتین کی احتجاجی ریلی ،بارہمولہ اور گاندر بل میں بھارت مخالف مظاہرے

بدھ 17 اگست 2016 12:22

سرینگر ۔ 17 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 اگست ۔2016ء) مقبوضہ کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے علاقے اجس میں خواتین نے بھارتی فوجیوں اور پویس اہلکاروں کے ہاتھوں بے گناہ شہریوں کے قتل کیخلاف ایک بڑی احتجاجی ریلی نکالی۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق احتجاجی خواتین نے علاقے کی سڑکوں پر مارچ کیا اور بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں زبردست نعرے لگائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بے گناہ کشمیری نوجوانوں کا قتل فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا۔ ضلع بارہمولہ کے گلشن اور نوپورہ چوکوں میں بھی بڑھتی ہوئی بھارتی ریاستی دہشت گردی کیخلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے ۔ ضلع گاندر بل کے علاقوں کھرہامہ اور باروسہ علاقو ں میں بھی بھارت مخالف مظاہرے کیے گئے جس دوران بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں زبردست نعرے لگائے گئے۔

متعلقہ عنوان :