مقبوضہ کشمیر کے علاقہ بٹہ مالو میں بھارتی فوجی اہلکاروں کا شہریوں پر تشدد ، گھریلو اشیا ء کی توڑ پھوڑ

بدھ 17 اگست 2016 12:22

سرینگر ۔ 17 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 اگست ۔2016ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے سرینگر کے علاقے بٹہ مالو میں گھروں میں گھس کر مکینوں کو مارا پیٹا اور گھریلواشیاء کی توڑ پھوڑ کی۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بٹہ کے رہاشیوں نے فوجیوں کے ہاتھوں سوموار کو ایک نوجوان کے قتل کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرے کیے تھے جس کی پاداش میں انہیں شدید انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی فوجی اور پولیس اہلکار بٹہ مالو کے دھوبی محلہ اور ایس ڈی کالونی میں گھروں میں گھس گئے اور خواتین اور بچوں سمیت مکینوں کی سخت مار پیٹ کی ۔ قابض اہلکاروں نے اس دوران گھروں کے شیشے توڑ دیے اور کمروں میں موجود قیمتی سامان کی توڑ پھوڑ کی۔ علاقے کے کئی نوجوان گرفتاری سے بچنے کیلے روپوش ہو چکے ہیں۔ یاد رہے کہ بھارتی فوجیوں نے پیر کے روز ایس کالونی میں ایک 17 برس کے لڑکے یاسر احمد کو سینے میں گولی مار کر شہید کر دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :