مقبوضہ کشمیرکے ضلع بارہمولہ میں نامعلوم افراد کے حملے میں دو بھارتی فوجی، ایک پولیس اہلکار ہلاک،کاکا پورہ میں دستی بم کے حملے میں 5 پولیس اہلکار زخمی

بدھ 17 اگست 2016 12:22

سرینگر ۔ 17 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 اگست ۔2016ء) مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں آج ایک حملے میں دو بھارتی فوجی اور ایک پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نامعلوم افرادنے بھارتی فوج کے ایک قافلے پر ضلع کے علاقے خواجہ باغ میں حملہ کیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے ایک سینئر افسر نے میڈیا کو بتایا کہ حملے میں دو فوجی اور ایک پولیس اہلکارہلاک جبکہ چار اہلکار زخمی ہوئے۔ حملے کے فوراً بعد بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لیکر حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی۔دریں اثنا ضلع پلوامہ کے علاقے کاکا پورہ میں دستی بم کے ایک حملے میں بھارتی پولیس کے کم از کم پانچ اہلکار زخمی ہو گئے۔