سعودی عرب میں بے روزگاری کی شرح میں اضافہ

بدھ 17 اگست 2016 12:13

ریاض ۔ 17 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 اگست ۔2016ء) سعودی عرب میں بے روزگاری کی شرح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔سعودی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ملک میں اس وقت 15سال سے زیادہ عمر کے افراد میں بے روزگاری کی شرح 11.6فیصد ہے،یہ شرح گزشتہ سال کے آخری چھ ماہ کے مقابلے میں 0.1فیصد زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

ملکی محکمہ شماریات کے مطابق ملک میں اس وقت افرادی قوت کی تعداد 56لاکھ61ہزار5سو54ہے۔بے روزگار سعودی شہریوں کی زیادہ تعداد کی عمر 20اور39سال کے درمیان ہیں جن میں سے 36فیصد کے پاس بیچلرڈگریاں ہیں۔

متعلقہ عنوان :