امریکی مارکیٹ میں روئی کے نرخوں میں کمی

بدھ 17 اگست 2016 12:05

نیویارک ۔ 17 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 اگست ۔2016ء) امریکی کاٹن مارکیٹ میں روئی کے نرخوں میں کمی ہوئی جو ایک ماہ کی کم ترین سطح پر رہے جس کی وجہ امریکا کے پیداواری علاقوں میں موسم کے حوالے سے مبہم اطلاعات پر سٹے بازی پر مبنی فروخت ہے۔

(جاری ہے)

انٹرنیشنل کموڈٹی ایکسچینج میں روئی کے دسمبر کیلئے سودے 1.79 سینٹ (2.53 فیصد) گر کر 68.86 سینٹ فی پونڈ رہے۔ایکسچینج میں 29198 لاٹوں کے سودے ہوئے جو گزشتہ روز کی نسبت 745 لاٹیں زیادہ تھے۔