مویشیوں کو حفاظتی ٹیکہ جا ت لگوانے کی ہدایت

بدھ 17 اگست 2016 12:03

سلانوالی۔17 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 اگست ۔2016ء ) لائیوسٹا ک کے ماہرین نے مویشیوں کو حفاظتی ٹیکہ جا ت لگوانے کی ہدایت کی ہے ۔ماہرین نے بتایا کہ گرمی کی شدت اور برسات کے موسم میں مختلف قسم کی بیماریاں مویشیوں اور بھیڑ بکریوں پر حملہ کرتی ہیں، ان بیماریوں میں منہ کھر ،گل گھوٹو، فٹ راٹ شامل ہیں ۔منہ کھر سے گائے، بھینس ، بھیڑ ،بکریاں متاثر ہوتی ہیں۔

(جاری ہے)

یہ وائر س سے پھیلنے والی بیماری ہے۔ اس مرض میں مبتلا جانوروں میں بخار ہو نا، زبا ن پر چھالے پڑ جانا، پاؤ ں یعنی کھر زخمی ہوناجیسی علامات دکھائی دیتی ہیں۔اس بیماری میں مبتلا جا نورخورا ک کھانا چھوڑ دیتا ہے ۔گائے ،بھینسوں میں دودھ کی مقدار کم ہوجاتی ہے۔ چھوٹی عمر کے جانوروں پر ا س کا حملہ جا ن لیوا ہوتا ہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ ان بیماریوں سے بچاؤ کیلئے فور ی طور پر قریبی ویٹرنری ہسپتال سے جانوروں کوبروقت حفاظتی ٹیکہ جات لگوا کر محفوظ کیا جا ئے۔

متعلقہ عنوان :