ایشیائی مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں کمی

بدھ 17 اگست 2016 11:32

سنگاپور ۔ 17 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 اگست ۔2016ء) ایشین آئل مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں کمی کے باوجود نرخ 46 ڈالر فی بیرل کی سطح سے اوپر رہے۔

(جاری ہے)

ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے ستمبر کیلئے سودے 25 سینٹ (0.54 فیصد) کم ہوکر 46.33 ڈالر فی بیرل رہے۔برنٹ نارتھ سی کروڈ کی اکتوبر کیلئے فروخت 35 سینٹ (0.75 فیصد)گر کر 48.88 ڈالر فی بیرل رہے۔ادھر امریکا اور برطانیہ میں گزشتہ روز خام تیل کے نرخوں میں اضافہ ہوا۔نیویارک اور لندن میں برنٹ کروڈ کے نرخوں میں 1.8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :