بالائی علاقوں میں مون سون بارشیں ، تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1539.40 ،منگلا ڈیم میں 1242.2فٹ ہو گئی

بدھ 17 اگست 2016 11:11

اسلام آباد ۔ 17 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 اگست ۔2016ء) تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1539.40 فٹ تک پہنچ گئی ہے۔ نجی ٹیلی ویژن نے سیلاب کی اطلاع دینے والے مرکز کے حوالے سے بتایا ہے کہ بالائی علاقوں میں مون سون کی بارشوں کے باعث تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد 2لاکھ85 ہزار8 سو اور اخراج 2 لاکھ 59ہزار7سوکیو سک ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ ڈیم میں موجود پانی کی سطح 1539.40 فٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق منگلا ڈیم میں پانی کی آمد 25 ہزار616 کیو سک اور ڈیم میں پانی کی سطح 1242.2فٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔ سیلاب کی اطلاع دینے والے مرکز کے مطابق سکھر کے مقام پر دریائے سندھ میں نچلے درجہ کا سیلاب ہے جبکہ گڈو بیراج سے رواں موسم کا بڑا سیلابی ریلہ گزر رہا ہے۔گڈو بیراج میں پانی کی آمد 2لاکھ85 ہزار8 سو اور اخراج2لاکھ59ہزار7سو کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ملک کے دیگر دریا معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :