ملائیشین پام آئل کے نرخوں میں کمی

بدھ 17 اگست 2016 11:08

کوالالمپور ۔ 17 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 اگست ۔2016ء) ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ رنگٹ کی شرح تبادلہ میں اضافے کے باعث برآمدی طلب میں کمی ہے۔

(جاری ہے)

برسا ڈیریویٹو ایکسچینج میں پام آئل کے اکتوبر کیلئے سودے 1.4 فیصد کمی کے ساتھ 2542 رنگٹ (638 ڈالر ) فی ٹن رہے۔مارکیٹ میں تجارتی سرگرمیوں کے اختتام تک25 ٹن وزن کی حامل کل 61873 لاٹوں کے سودے ہوئے ۔