خام تیل کے نرخوں میں اضافہ

بدھ 17 اگست 2016 11:07

نیویارک ۔ 17 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 اگست ۔2016ء) امریکی آئل مارکیٹ میں خام تیل کے نرخ مسلسل دوسرے روز پانچ ہفتوں کی بلند ترین سطح پر رہے جس کی وجہ سعودی عرب کی جانب سے تیل کے نرخوں میں اضافے کی خواہش اور روس کے اوپیک ملکوں سے روابط کے باعث پیداوار میں کمی کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

نیویارک مارکیٹ میں وقفے سے قبل برنٹ نارتھ سی کروڈ کے نرخ 63 سینٹ (1.3 فیصد) بڑھ کر 48.98 ڈالر فی بیرل رہے۔ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 68 سینٹ ( 1.5 فیصد ) بڑھنے کے بعد 46.42 ڈالر فی بیرل رہے۔

متعلقہ عنوان :