امریکا، برطانیہ اور ایشیاء میں سونے کے نرخوں میں اضافہ

بدھ 17 اگست 2016 11:07

نیویارک ۔ 17 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 اگست ۔2016ء) امریکا، برطانیہ اور ایشیاء میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ ملی جلی امریکی اقتصادی ڈیٹا رپورٹ کے باعث مقامی قرضوں پر شرح سود میں اضافے کے معدوم امکانات ہیں۔نیویارک میں سہ پہر کے وقت سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.7 فیصد بڑھ کر 1347.95 ڈالر فی اونس رہے۔

(جاری ہے)

امریکی سونے کے سودے 0.7 فیصد اضافے کے ساتھ 1356.90 ڈالر فی اونس رہے۔

لندن مارکیٹ میں وقفے کے بعد سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.3 فیصد بڑھ کر 1342.35 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے گزشتہ روز کی سطح پر مستحکم رہ کر 1347.90 ڈالر فی اونس رہے۔ ایشیائی مارکیٹ میں بعد از سہ پہر سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.7 فیصد بڑھ کر 1348.86 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.5 فیصد اضافے کے بعد 1354.70 ڈالر فی اونس میں طے پائے۔

متعلقہ عنوان :