ڈیڑھ ارب ڈالر سے زائد مالیت کے شاہانہ بنگلے جو اب قبرستان بنتے جا رہے ہیں

Ameen Akbar امین اکبر پیر 15 اگست 2016 23:52

ڈیڑھ ارب ڈالر سے زائد مالیت کے شاہانہ بنگلے جو اب قبرستان بنتے جا رہے ..

چین میں عالیشان بنگلوں کے کئی قبرستان ہیں۔ ژینگژو شہر میں واقع عالیشان بنگلے اپنے مکینوں کا انتظار کرتے کرتے قبرستان کا سا نظارہ پیش کرتے ہیں۔ڈیڑھ ارب ڈالر سے زائد مالیت کے ان گھروں میں جڑی بوٹیاں اگ آئیں ہیں۔ پیپلز ڈیلی آن لائن کے مطابق بنگلوں کی تعمیر کے دوران کنسٹرکٹر کے پاس پیسے ختم ہوئے تو اس نے کام ادھورا چھوڑ دیا، جو اب تک ادھورا ہی ہے۔


رپورٹ کے مطابق لی ہائی گروپ نے 164 ایکڑ زمین خرید کر اس پر یہ بنگلے بنائے ہیں ۔ کمپنی کا منصوبہ تھا کہ 5500 مربع فٹ میں ایک بنگلا تیار کیا جائے گا اور اس جگہ پر 397 بنگلے بنائے جائیں گے۔ کمپنی کے مطابق ایک بنگلے کی قیمت 19لاکھ ڈالر رکھی گئی تھی۔
چائنا بزنس جرنل کے مطابق 8 بنگلے ایک جھیل کے ساتھ بنائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ان میں ہر ایک کےساتھ اپنا ڈوک بھی ہے۔

چین جہاں پر لوگ بلند و بالا عمارتوں کے فلیٹوں میں رہنا پسند کرتے ہیں، اس طرح کے بنگلے ایک پرتعیش خیال ہے۔جولائی 2013 سے اپریل 2014 کے دوران کمپنی نے 200 بنگلے فروخت بھی کر دئیے، جنہیں مکمل ہونے کے بعد ان کے مالکان کے حوالے کیا جانا تھا۔تاہم قوانین کی خلاف ورزی پر کمپنی کو کام کرنے سے روک دیا گیا۔ کمپنی کے پاس بھی پیسے ختم ہوگئے اور اسے یہ پراجیکٹ چھوڑنا پڑا۔ کوئی دوسری کمپنی اس پراجیکٹ میں ہاتھ ڈالنے پر تیار نہیں اور اب یہاں بنددروازے کے پیچھے بنگلوں کے اندر گھاس اور درخت اُگ آئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :