مردان کے پٹھان یونس خان کی ٹاپ 10ٹیسٹ بلے بازوں میں دھماکے دار واپسی
محمد علی پیر 15 اگست 2016 21:37
دبئی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین15اگست۔2016ء ) مردان کے پٹھان یونس خا ن نے آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں ٹاپ 10بلے بازوں میں دھماکے دار واپسی کرڈالی ہے ۔
(جاری ہے)
آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین رینکنگ کے مطابق اوول ٹیسٹ میں 218رنز کی شاندار اننگز کھیلنے والے یونس خان 11ویں سے 5ویں نمبر پر آگئے ہیں، آسٹریلوی کپتان سٹیو سمتھ پہلے ، انگلینڈ کے جو روٹ دوسرے ، کیوی کپتان ولیمسن تیسرے ، پروٹیز ہاشم آملہ چوتھے ، آسٹریلیا کے ایڈم ووجز چھٹے ، جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلیئرز ساتویں ، بھارت کے اجنکا رہانے آٹھویں ،نیوزی لینڈ کے روس ٹیلر نویں اورانگلش کپتان کک دسویں نمبر پر موجود ہیں۔
پاکستانی قائد مصباح الحق کا رینکنگ میں 12واں، اسد شفیق کا 15واں اور سرفراز احمد کا 19واں نمبر ہے ۔باؤلنگ میں جیمز اینڈرسن پہلے ، ایشون دوسرے ، ڈیل سٹین تیسرے ،سٹورٹ براڈ چوتھے اور یاسر شاہ پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔ٹیم رینکنگ میں آسٹریلیا پہلے ، بھارت دوسرے ، پاکستان تیسرے ،انگلینڈ چوتھے ،نیوزی لینڈ پانچویں، جنوبی افریقہ چھٹے ، سری لنکا ساتویں، ویسٹ انڈیز آٹھویں، بنگلہ دیش نویں اور زمبابوے دسویں نمبر پر ہے ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
شاہین آفریدی اوپننگ کے معاملے پر رضوان اور بابر سے بات کرنے سے گریزاں تھے: محمد حفیظ کا دعویٰ
-
راشد خان نے دوہرے معیار کی وجہ سے آسٹریلین لیگ بی بی ایل کے بائیکاٹ کی دھمکی دے دی
-
اللہ کے بعد مجھے شریف خاندان پر بھروسہ ہے، عمر اکمل کی ٹیم میں واپسی کی کوششیں تیز
-
ویرات کوہلی کی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں شرکت کا فیصلہ ہوگیا
-
پہلے ٹی ٹونٹی سے قبل موسم کی تازہ ترین اپ ڈیٹ آگئی
-
سوشل میڈیا پر میرا کوئی اکائونٹ نہیں، سابق کرکٹر سعید انور
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کی آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز
-
شاہین آفری سے تعلق پرانا اور مضبوط ہے ، بابر اعظم
-
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے فاسٹ بولر محمد عامر کو تنبیہ
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے کراچی کے بعد اسلام آباد میں بھی پاکستان ہاکی ٹیم کے کیمپ کا آغاز ہوگیا
-
پاکستان ویسٹ انڈیز ویمنز ون ڈے سیریز (کل)سے کراچی میں شروع ہوگی
-
پاکستان کے دو اسکواش پلیئرز سامان نہ پہنچنے پر آئرلینڈ میں پریشان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.