شیر نے چڑیا گھر کے ملازم کو بچانے کے لیے چیتے پر حملہ کر دیا

Ameen Akbar امین اکبر پیر 15 اگست 2016 21:35

شیر نے چڑیا گھر کے ملازم کو بچانے کے لیے چیتے پر حملہ کر دیا

یہ ایک ڈرامائی لمحہ تھا جب ایک شیر نے چڑیا گھر کے ملازم کو چیتے کے حملے سے بچایا۔
ایک فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ دھرما نام کا چیتا ایڈوارڈو سرئیو کی طرف بڑھتا ہے لیکن ازٹلانن نام کا شیر اس کا راستہ روک لیتا ہے۔

(جاری ہے)


میکسیکو سٹی کے بلیک جیگواروائٹ ٹائیگرچڑیاگھر میں سرئیو شیروں کے ساتھ اپنی فلم بنوا رہا تھا کہ اس دوران پیچھے سے ایک چیتا نمودار ہوا۔ اسی اثناء میں پیچھے موجود ایک شیر نے بھی حملہ کرتے ہوئے چیتے پر حملہ کردیا۔ اس دوران سرئیو چوکس ہو گیا مگر حملہ آور چیتا پیچھے ہٹ کر شیروں کے ساتھ کھیلنے لگ گیا۔

متعلقہ عنوان :