آسٹریلوی بیڈمنٹن کھلاڑی نے اولمپکس سے باہر ہونیکا کا غم فاسٹ فوڈ کے ذریعے کم کرلیا

پیر 15 اگست 2016 20:45

آسٹریلوی بیڈمنٹن کھلاڑی نے اولمپکس سے باہر ہونیکا کا غم فاسٹ فوڈ کے ..

ریوڈی جنیرو(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین15اگست۔2016ء )عام طور پر سمجھا جاتا ہے کہ کھیلوں سے وابستہ شخصیات کو فٹ رہنے کے لیے انتہائی سخت ڈائٹ پلان پر عمل کرنا ہوتا ہے تاہم حالیہ ریو اولمپکس میں ایک آسٹریلوی کھلاڑی کی سامنے آنے والی تصاویر نے اس نظریے کی نفی کردی ہے۔

(جاری ہے)

سری لنکن نژاد آسٹریلیا بیڈمنٹن کھلاڑی ساون سر ی سنگھے نے مینز ڈبل کا میچ ہارنے کے بعد سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک پر اپنے میکڈونلڈز آرڈر کی تصاویر ڈالیں جس میں وہ 4چکن نگٹس ،6برگرز ، 6فنگر چپس پیکٹس اور 6کیک کے پیکٹس سے گھرے نظر آرہے ہیں،سری سنگھے نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ اولمپکس میں سفر ختم ہونے کے بعد ٹریننگ پھر سے شروع کرنے سے قبل وہ ان لمحات سے پوری طرح سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں ۔