درجہ اول کا گھی6 روپے 87پیسے اور درجہ دوم کا گھی اور آئل13 روپے 12پیسے مہنگا‘چینی50روپے فی من مہنگی ہوگئی

پیر 15 اگست 2016 19:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 اگست ۔2016ء) شہر کی اوپن مارکیٹ میں درجہ اول کا گھی6 روپے 87پیسے اور درجہ دوم کا گھی اور آئل13 روپے 12پیسے مہنگا جبکہ50 کلو چینی کے تھیلے کی قیمت مزید پچاس روپے بڑھ گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں درجہ اول کا سولہ کلو گھی کا کنستر ایک سو دس روپے مہنگا ہونے کے بعد چوبیس سو کا ہوگیا ، اسی طرح درجہ دوم گھی اور آئل کے سولہ کلو کنستر کی قیمت دو سو روپے بڑھنے کے بعد اکیس سو روپے ہوگئی درجہ اول کا گھی اور آئل چھ روپے ستاسی پیسے اضافے کے بعد ایک سو پچاس روپے فی کلو ہو گیا ، درجہ دوم کے گھی اور آئل کی قیمت تیرہ روپے بارہ پیسے بڑھنے کے بعد ایک سو اکتیس روپے فی کلو تک پہنچ گئی پچاس کلو چینی کا تھیلا پچاس روپے بڑھنے کے بعد تین ہزار چار سو ساٹھ روپے کا ہوگیا ، شہر کے متعدد یوٹیلٹی سٹورز پر تاحال چینی غائب ہے۔