جاز کیش اور مائیکروانشور کے درمیان اسٹریٹجک تعاون قائم ہو گیا
پیر 15 اگست 2016 18:39
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 اگست ۔2016ء): جاز کیش اور مائیکروانشور(MicroEnsure)کے درمیان ایک اسٹریٹجک اتحاد قائم ہو گیاہے ۔ اس اتحاد کے تحت مائیکرو انشور ،جوبڑی مارکیٹوں میں بیمہ کی فراہمی کے عالمی راہنماہے، جاز کیش کے کسٹمرز کو چھوٹے پیمانہ پر بیمہ اور دیگر حل فراہم کرے گا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے موبی لنک کی وائس پریزیڈنٹ ڈیجیٹل اینڈ موبائل فنانشل سروسز، انیقہ افضل ساندھو نے کہا،’’ہم اس شراکت پر بہت پرجوش ہیں اور توقع کرتے ہیں کہ مائیکروانشور کے وسیع تجربہ پر مبنی بیمہ کی جدید پروڈکٹس اور بالخصوص پاکستانی مارکیٹ کے بارے میں ان کے تجربہ سے ہمارے کسٹمرز کوفائدہ ہو گا۔
جاز کیش بیمہ کو اپنی مالی خدمات کا اہم جزو سمجھتا ہے اور مائیکروانشورمخصوص خطرات سے متعلق ہمارے کلائنٹس کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بیمہ پروڈکٹس پیش کرے گا۔(جاری ہے)
‘‘اس شراکت کے تحت مائیکرو انشورزندگی، صحت اور مائیکرو اسیٹس سے تعلق رکھنے والے مخصوص خطرات سے نمٹنے کے لیے بیمہ سولوشنز تیار کرے گا جنہیں ایک سادہ عمل کے ذریعہ جاز کیش کے مختلف سیلز اور سروس ٹچ پوائنٹس کے ذریعہ تقسیم کیا جا سکے۔
بیمہ شدہ اور نیم بیمہ شدہ لاکھوں پاکستانیوں تک پھیلاؤ کے ایک بڑے سنگ میل کوعبور کرنے کے لیے اس شراکت کی تعریف کرتے ہوئے مائیکرو انشور کے کنٹری منیجر پاکستان اینڈ ہیڈآف بزنس ڈیویلپمنٹ ایشیا، ریحان بٹ نے کہا،’’ہمیں یقین ہے کہ اس شراکت کے ذریعہ پیش کی جانے والی جدید بیمہ پروڈکٹس بڑی مارکیٹ کے اراکین کو ان کی رقم کی بہترین افادیت فراہم کریں گی اور خطرہ سے تحفظ کے لیے لاکھوں پاکستانیوں کا اعتماد قائم کرنے میں مدد دیں گی۔ انتہائی سادہ پروکٹس کی تیاری کے حوالہ سے اپنی شہرت کو برقرار رکھتے ہوئے ہمارا ارادہ ہے کہ ہم جاز کیش کے کلائنٹس کے لیے بھی FMCG کی طرز پر بیمہ پروڈکٹس تیار کریں جن میں اندارج اور کلیم کا طریقہ نہایت آسان ہو۔‘‘مزید تجارتی خبریں
-
100اور 1500روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کوہوگی
-
ملک میں سولر پینل کی قیمتیں مزید کم ہوگئیں
-
متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 5فیصد اضافہ ریکارڈ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں32روپے کلو اضافہ
-
100اور1500والے بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کو ہو گی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 73357پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ اوپن مارکیٹ میں کمی
-
ملک میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے فی تولہ برقرار
-
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ
-
بھارتی پیاز کے آتے ہی ملک میں پیاز کی قیمت میں 50 فیصد کمی‘ نجی ٹی وی
-
برائلر گوشت اور فارمی انڈوں کے نرخ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، انڈیکس 159.38 پوائنٹ کی کمی کے بعد 72601.82 پوائنٹس پربند
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.