پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں 7500 ملین روپے کے سودے

پیر 15 اگست 2016 18:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 اگست ۔2016ء) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس) میں 7500 ملین روپے کے سودے ہوئے۔ پیر کو پی ایم ای ایکس سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پی ایم ایکس میں ہونے والے سودوں کی مجموعی تعداد 18001 رہی اور پی ایم ای ایکس کموڈیٹی انڈیکس 3018 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

(جاری ہے)

سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 3972 ملین روپے رہی جبکہ کرنسیز بذریعہ کوٹس (cots) ہونے والے سودوں کی مالیت 1940 ملین روپے، خام تیل کے سودوں کی مالیت 1295 ملین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 282.81 ملین روپے اور کاٹن کے سودوں کی مالیت 1.94 ملین روپے رہی۔

متعلقہ عنوان :