روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس 6 ہزار 550 روپے اور 7 ہزار 20 روپے پر بند

پیر 15 اگست 2016 18:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 اگست ۔2016ء) روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام اور 40 کلوگرام کے بھاؤ میں مندی کا رجحان رہا۔ پیر کو 37.324 کلو گرام اور 40 کلوگرام کے ریٹس میں بالترتیب 50 روپے اور 53 روپے کی کمی رونماء ہوئی۔ ایسوسی ایشن سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق روئی کی نئی فصل 2016-17ء کے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام کے نرخ گذشتہ کاروباری روز کے بھاؤ 6 ہزار 600 روپے سے کم ہو کر 6 ہزار 550 روپے سے اور 40 کلوگرام کے ریٹس 7 ہزار 73 روپے سے کم ہو کر 7 ہزار 20 روپے پر بند ہوئے۔

اسی طرح 37.324 کلوگرام کے بھاؤ 135 روپے اندرون ملک اخراجات کے ساتھ 6 ہزار 685 روپے اور 40 کلوگرام کے ریٹس 145 روپے اندرون ملک اخراجات کے ساتھ 7 ہزار 165 روپے پر بند ہوئے۔

(جاری ہے)

ایسوسی ایشن نے مزید بتایا کہ ملک کے مختلف شہروں سے حاصل کردہ تفصیلات کے مطابق ڈومیسٹک ٹرانزیکشن کے تحت روئی کی نئی فصل برائے 2016-17ء کی 4 ہزار 800 گانٹھوں کے سودے 6 ہزار 500 روپے سے 6 ہزار 900 روپے فی من پر بند ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ سانگھڑ کی روئی کی 1 ہزار 600 گانٹھوں کے سودے سب سے کم بھاؤ 6 ہزار 500 روپے سے 6 ہزار 625 روپے فی من پر بند ہوئے جبکہ ٹنڈوآدم کی روئی کی 800 گانٹھوں کے سودے 6 ہزار 600 روپے فی من رہے۔ اسی طرح میرپورخاص اور کوٹری کی روئی کی فی کس 400 گانٹھوں کے سودے بھی 6 ہزار 600 روپے فی من پر بند ہوئے۔ ایسوسی ایشن نے بتایا کہ ٹنڈلیاں والا کی روئی کی 100 گانٹھوں کے سودے سب سے زیادہ ریٹس 6 ہزار 900 روپے فی من رہے جبکہ گھرما راجا کی روئی کی 100 گانٹھوں کے سودے 6 ہزار 890 روپے فی من پر بند ہوئے۔ مزید برآں مورو کی روئی کی 400 گانٹھوں کے سودے 6 ہزار 700 روپے اور شہدادپور کی روئی 1 ہزار گانٹھوں کے سودے 6 ہزار 600 روپے سے 6 ہزار 700 روپے فی من پر بند ہوئے۔

متعلقہ عنوان :