ریو اولمپکس، چینی ڈائیور کو بوائے فرینڈ نے میڈل دئیے جانے کی تقریب میں شادی کی پیشکش کردی

پیر 15 اگست 2016 17:26

ریو اولمپکس، چینی ڈائیور کو بوائے فرینڈ نے میڈل دئیے جانے کی تقریب ..

ریو ڈی جنیرو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 اگست ۔2016ء) ریو اولمپکس میں شریک چینی ڈائیور ہے زی کی چاندی کا تمغہ جیتنے کے بعد خوشی دوبالا اس وقت ہوئی جب اس کے بوائے فرینڈ نے میڈل دیے جانے کی تقریب کے بعد سوئمنگ ایرینا میں موجود ہزاروں شائقین اور ٹی وی پر دیکھنے والے کروڑوں افراد کے سامنے ہے زی کے بوائے فرینڈ اور چینی ڈائیونگ ٹیم کے رکن چن کے نے انھیں شادی کی پیشکش کر ڈالی۔

ہے زی کا کہنا تھا کہ ہم چھ برس سے ساتھ ہیں لیکن میرے خواب و خیال میں بھی نہیں تھا کہ وہ آج مجھے یہاں شادی کی پیشکش کرے گا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ چن کے بہت سے باتیں کر چکے ہیں، انھوں نے بہت سے وعدے کیے ہیں لیکن جو بات میرے دل کو لگی ہے وہ یہ کہ میں ساری زندگی ان پر اعتبار کر سکتی ہوں۔ چن نے شادی کی پیشکش کے لیے تمغے دیے جانے کی تقریب کا انتخاب کیا اور جب ان کی گرل فرینڈ کو چاندی کا تمغہ مل چکا تو وہ انگوٹھی لیے آگے بڑھے اور ہے زی کے سامنے گھٹنا ٹیک کر انھیں شادی کی پیشکش کر دی۔اس موقع کو وہاں موجود درجنوں کیمرہ مینز نے اپنے کیمروں میں محفوظ کر لیا اور ابتدا میں تو ہے زی نے اپنے ہاتھ سے چہرہ چھپا لیا اور چند لمحوں کے انتظار کے بعد انھوں نے یہ پیشکش قبول کر لی۔

متعلقہ عنوان :