مردان انسٹی ٹیوٹ آف سانئسز میں جشن آزافل کنٹکٹ کراٹے ٹورنامنٹ کے شاند ارمقابلے

پیر 15 اگست 2016 14:28

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 اگست ۔2016ء ) مردان انسٹی ٹیوٹ آف سانئسز میں جشن آزافل کنٹکٹ کراٹے ٹورنامنٹ کے شاند ارمقابلے پشاورکے کھلاڑیوں نے جیت لیے میزبان مرادن دوسرے نمبرپررہا۔جس میں صوبے بھرسے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔فائنل مقابلوں کے موقع پرچیئرمیں فزیکل ایجوکیشن عبدالوالی خان یونیورستی فاروق حسین مہمان خصوصی تھے ا س موقع پرڈائریکٹر ایم ائی ایس صادق الرحمن ،پاکستان فل کنٹکٹ کراٹے فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری صاحبزادہ الحادی ،موئے تھائی ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹریعنایت اللہ بھی موجودتھے آزادی کپ میں سوسے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیااوربہترین کھیل پیش کیا۔

نتائج کے مطابق ہوی ویٹ گروپ میں حضرت علی پہلے ،سلیمان یوسفزئی دوسرے جبکہ انعام علی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

میڈل ویٹ گروپ میں سرفرازسنٹرکے بہلوا ل نے پہلی ،مردان کے سمیع الحقنے دوسری جبکہ شہاب نے تیسری،لائٹ ویٹ گروپ میں ہری پور کے فضل الرحیم نے سونے ،چارسدہ کے مجاہد نے سلور اورسرفرازسنٹرکے دلاور نے کانسی کاتمغہ جیتا۔فیدورویٹ گروپ میں سرفراز سنٹر کے الیا س نے پہلی،ٹی وی سی کے عبدالمعید نے دوسری جبکہ چارسدہ کے ریاض نے کانسی کاتمغہ جیتا۔

اسپیشل ویٹ گروپ میں ہیڈکوآرٹر کے ذین العابدین نے گولڈ میڈل ،شمس العارفین نے چاندی اورجنید زمان نے کانسی کاتمغہ جیتا۔ جبکہ انفردی کاتامیں ٹی وی سی کے زین نے گولڈ،شمس نے سلوراورعبدالمعیدنے تیسری پوزیشن حاصل کی۔مجموعی طورپرہیڈکوآرٹر ٹی وی سی نے سترپوائنٹس کے ساتھ پہلی،مردان نے 45پوائنٹس کے ساتھ دوسری اورسرفرازسنٹر پشاورنے 35پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔بعدازاں مہمان خصو صی فاروق حسین نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔