ٹیسٹ رینکنگ، انگلینڈ سے سیریز برابر کرنے کے باوجود پاکستان کی تیسری پوزیشن برقرار

پیر 15 اگست 2016 14:22

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 اگست ۔2016ء) انگلینڈ کے خلاف اوول ٹیسٹ میں کامیابی اور سیریز برابر کرنے کے بعد پاکستان کے رینکنگ پوائنٹس 111 ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

موجودہ رینکنگ سسٹم کے آغاز کے بعد گرین کیپس کو پہلی بار ٹیسٹ کرکٹ کی نمبر ون ٹیم بننے کا اعزاز پانے کے لیے بھارت اور آسٹریلیا کی سیریز کے نتائج کا انتظار کرنا پڑے گا۔ اگر بھارت ویسٹ انڈیز کے خلاف اور آسٹریلیا جاری کولمبو ٹیسٹ میں سری لنکا پر فتح حاصل نہیں کر پایا تو پاکستان ٹیسٹ رینکنگ میں ٹاپ پر پہنچ جائے گا۔

متعلقہ عنوان :