پاکستان نے انگلینڈ کی ہوم سیریز میں فتوحات کا سلسلہ روک دیا

گذشتہ 6سیریز میں 3بار ایشز،2مرتبہ بھارت اور ایک بار گرین کیپس کو مات دی

پیر 15 اگست 2016 14:22

پاکستان نے انگلینڈ کی ہوم سیریز میں فتوحات کا سلسلہ روک دیا

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 اگست ۔2016ء) پاکستان نے انگلینڈ کی ہوم سیریز فتوحات کا تسلسل توڑ دیا، گذشتہ 6 سیریز میں 3 بار ایشز، 2 مرتبہ بھارت اور ایک بار گرین کیپس کو مات دینے والی میزبان ٹیم کو 2-2 کے نتیجے پر اکتفا کرنا پڑا، اوول پاکستان کی مرغوب شکارگاہ بن گیا۔

(جاری ہے)

گرین کیپس نے یہاں 5 میچ جیتے، 2 میں شکست ہوئی، انگلینڈ کے کسی اور میدان پر پاکستانی کامیابیوں کا تناسب اس سے بہتر نہیں رہا، جونی بیراسٹو کیلنڈر ایئر میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے وکٹ کیپرز کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگئے ہیں، انھوں نے رواں سال 10 میچز میں 77.30 کی اوسط سے 992 رنز جوڑے ،اس سے قبل زمبابوے کے اینڈی فلاور نے 2000 میں 9 میچز کھیل کر 80.38 کی ایوریج سے 1045 رنز اپنے نام درج کرائے تھے۔

متعلقہ عنوان :