ویت نام میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث 7 افراد ہلاک ، درجنوں مکانات کو بھی نقصان

پیر 15 اگست 2016 14:20

ہنوئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 اگست ۔2016ء) ویت نام میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث 7 افراد ہلاک ہو گئے،مٹی کے تودے گرنے کے نتیجے میں درجنوں مکانات کو بھی نقصان پہنچا ۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق ویت نام میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث 7 افراد ہلاک ہوگئے ۔

(جاری ہے)

حکام کا کہنا ہے کہ ان سیلابوں سے ملک کا شمالی حصہ شدید متاثر ہوا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ شدید بارشوں سے قریب پانچ سو ہیکٹر علاقہ متاثر ہوا ہے، جب کہ متعدد مقامات پر مٹی کے تودے گرنے کے نتیجے میں درجنوں مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ گزشتہ چار روز میں ویتنام کے بعض علاقوں میں تین سو ملی لیٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :