پنجاب، خیبر پختونخوا، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

پیر 15 اگست 2016 13:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 اگست ۔2016ء) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اسلام آباد ،راولپنڈی سمیت بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے چند ملحقہ علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی لاہور اور گجرانوالہ کے علاقوں میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا۔

(جاری ہے)

سب سے زیادہ بارش لاہور میں 22 ملی میٹر جبکہ سب سے زیادہ درجہ حرارت سکھر میں 41 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا۔ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد راولپنڈی سمیت گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ ڈویژن، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواوْں اور گرج چمک کی ساتھ بارش جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پہاڑی علاقوں میں بارش کے باعث برساتی ندی نالوں میں طغیانی اورلینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

متعلقہ عنوان :