معروف چینی پیانو ماسٹر دو سال بعد ارجنٹائن پہنچ گئے

پیر 15 اگست 2016 13:50

بیونس آئرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 اگست ۔2016ء ) معروف چینی پیانو ماسٹر لینگ لینگ بیونس آئرس کے کولون تھیٹر میں اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کے بعد ارجنٹائن واپس پہنچ گئے ، ارجنٹائن پہنچنے پر انہوں نے بتایا کہ دو سا ل بعد ارجنٹائن آنے پر انہیں بہت خوشی ہورہی ہے ، وہ بہت خوش ہیں ، میں نے 2014ء میں ارجنٹائن میں کنسرٹ کیا تھا اور اب دو سال بعد واپس آ کر جذباتی سا ہوگیا ہوں ، معروف چینی فنکار نے بیونس آئرس میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا تو سامعین پر سحر طاری ہو گیا انہوں نے بار بار تالیاں بجا کر اور کھڑے ہو کر لینگ کو داد دی ، ارجنٹائن میں تعینات چینی سفیر یانگ وان منگ بھی اس موقع پر موجود تھے ، انہوں نے بھی لینگ کی فنکارانہ صلاحیتوں کو سراہا ،34سالہ پیانو ماسٹر ستمبر میں اپنا عالمی ٹور شروع کرنے سے پہلے 15اگست کو لاطینی امریکہ کے شہر سنتیاگو اورچلی میں اپنے فن مظاہرہ کریں گے ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا ہے کہ نیا البم ستمبر میں منظر عام پر آ جائے گا ۔