فلم انڈسٹری کا کھویا ہوا مقام واپس لانے کے لیے ہمیں مزید بہتر کام کرنا ہے ‘ ہمایوں سعید

پیر 15 اگست 2016 13:39

فلم انڈسٹری کا کھویا ہوا مقام واپس لانے کے لیے ہمیں مزید بہتر کام کرنا ..
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 اگست ۔2016ء معروف اداکار ہمایوں سعید نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کی بحالی میں ایک طویل عرصہ ضرور لگا ہے لیکن خوشی کی بات ہے کہ اب ہم اپنی کوششوں میں کسی حد تک کامیاب ہو گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ ابھی بہت محنت اور لگن سے کام کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ فلم انڈسٹری کا کھویا ہوا مقام واپس لانے کے لیے ہمیں مزید بہتر کام کرنا ہے اور اس کے لیے سب سے ضروری اور اہم بات یہ ہے اچھی اور معیاری فلمیں بنائی جائیں۔ اچھے موضوعات کا انتخاب ہونا چاہیے۔ ہمایوں سعید نے کہا کہ بلاشبہ ہم مشکل دور سے نکل آئے ہیں لیکن یہ ابھی ابتدا ہے سفر بہت طویل ہے ۔ ٹیلی ویژن پروڈکشن نے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :