ریو اولمپکس میں امریکہ 26 گولڈ، 21 سلور اور 22 برانز میڈلز کے ساتھ سر فہرست

پیر 15 اگست 2016 13:15

ریو اولمپکس میں امریکہ 26 گولڈ، 21 سلور اور 22 برانز میڈلز کے ساتھ سر فہرست

ریو ڈی جنیرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 اگست ۔2016ء) ریو اولمپکس میں امریکہ 26 گولڈ، 21 سلور اور 22 برانز میڈلز کے ساتھ سر فہرست ہے ‘ امریکہ نے اب تک ہونے والے مقابلوں میں امریکہ 26 سونے، 21 چاندی اور22 کانسی کے تمغے جیت لئے ‘ امریکہ مجموعی طور پر 69 میڈلز کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہے۔ برطانیہ 15 گولڈ، 16 سلور اور 7 برانز میڈلز کے ساتھ دوسرے اور چین 15 گولڈ، 13 سلور اور 17 برانز میڈلز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

(جاری ہے)

روس9 سونے، 11 چاندی اور 10 کانسی کے تمغوں کے ساتھ چوتھے، جرمنی 8 سونے، 5 چاندی اور 4 کانسی کے تمغوں کے ساتھ پانچویں، فرانس7 سونے، 8 چاندی اور 7 کانسی کے تمغوں کے ساتھ چھٹے، اٹلی 7 سونے، 8 چاندی اور 6 کانسی کے تمغوں کے ساتھ ساتویں، جاپان 7 سونے، 4 چاندی اور 16 کانسی کے تمغوں کے ساتھ آٹھویں، آسٹریلیا 6 سونے، 7 چاندی اور 9 کانسی کے تمغوں کے ساتھ نویں اور جنوبی کوریا 6 سونے، 3 چاندی اور 5 کانسی کے تمغوں کے ساتھ دسویں نمبر پر ہے۔

متعلقہ عنوان :