قومی خواتین والی بال چمپئن شپ یکم سے 4 ستمبر تک کراچی میں کھیلی جائے گی

پیر 15 اگست 2016 13:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 اگست ۔2016ء) قومی خواتین والی بال چمپئن شپ یکم سے 4 ستمبر تک کراچی میں کھیلی جائے گی جس میں ملک کے چاروں صوبوں سمیت مختلف ڈیپارٹمنٹس کی ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی۔

(جاری ہے)

سندھ والی بال ایسوسی ایشن کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق چار روزہ ایونٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں میں سندھ، پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان، آزاد جموں و کشمیر، فاٹا، ہائر ایجوکیشن کمیشن، واپڈا، ریلوے، پاکستان آرمی اور پاکستان نیوی شامل ہیں۔ فاٹا کے سوا تمام ٹیموں نے ایونٹ میں شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔ منتظمین کے مطابق ایونٹ کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے تیاریاں جاری ہیں جنہیں بر وقت مکمل کر لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :