صائمہ خان “منڈے کمال “کی جان بن گئی ‘پنجابی گانے پر پر فارمنس سے شائقین کو جھومنے پر مجبور کر دیا

پیر 15 اگست 2016 12:57

صائمہ خان “منڈے کمال “کی جان بن گئی ‘پنجابی گانے پر پر فارمنس سے شائقین ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 اگست۔2016ء) اسٹیج کی مالکہ صائمہ خان محفل تھیٹر میں “منڈے کمال “کی جان بن گئی ‘پنجابی گانے پر پر فارمنس سے شائقین کو جھومنے پر مجبور کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صائمہ خان آجکل نامور اداکارہ ندا چوہدری ‘سنہری خان ‘پر یا خان او ر دیگر کے ہمراہ لاہور کے محفل تھیٹر میں پر فارم کر رہی ہیں جہاں شائقین کی جانب سے انکی پر فارمنس کو بے حد پسند کیا جا رہا ہے اور شائقین صائمہ خان کو ڈرامے کی جان قرار دے رہے ہیں اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے صائمہ خان نے بتایا کہ میں نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ شائقین کو کچھ منفرد پر فارم کر دکھاؤں گی یہی میری کا میابی کا راز ہے اور مجھے ڈرامہ میں کامیابی کیلئے فحاشی کی ضرورت نہیں پر فارمنس ہی کا میابی ہے ۔

متعلقہ عنوان :