اداکارہ نرما کی شوبز انڈسٹری میں واپسی ،ملتان کے تھیٹر میں زیرنمائش ڈرامہ ”عشق پٹاخہ“ میں پرفارم کرر ہی ہیں

پیر 15 اگست 2016 12:57

اداکارہ نرما کی شوبز انڈسٹری میں واپسی ،ملتان کے تھیٹر میں زیرنمائش ..
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 اگست۔2016ء ) اداکارہ نرما کی شوبز انڈسٹری میں واپسی ،ملتان کے تھیٹر میں زیرنمائش ڈرامہ ”عشق پٹاخہ“ میں پرفارم کرر ہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ”چن میرے مکھناں “ فیم اداکارہ ایک عرصہ سے شوبز سرگرمیوں میں دکھائی نہیں دے رہی تھیں مگر اب دوبارہ سے متحرک ہوگئی ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے اداکارہ نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ اسٹیج ڈرامہ فنکار کے لیے بہترین تربیت گاہ ہے، یہاں پر ری ٹیک کا کوئی چانس نہیں ہوتا، کافی عرصہ بعد تھیٹر پر کام کرکے اچھا لگا ہے۔

”ان“ اور ’ آؤٹ“ زندگی کا حصہ ہے اور خاص طور پر شوبز انڈسٹری میں یہ سلسلہ چلتا رہتا ہے بعض اوقات ا آپ کے پاس وقت ہی نہیں ہوتا دن رات کام اور کام ہی ہورہا ہوتا ہے، جس سے آپ کو آرام اور اپنی فیملی کو وقت نہیں دے پاتے۔ میرے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا ، کیرئیر کا آغاز ہی کامیابی سے ہوا فلم ، ٹی وی اور فیشن انڈسٹری تینوں شعبوں میں کامیابیاں میرے قدم چوم رہی تھیں۔۔

متعلقہ عنوان :