نواز الدین صدیقی اپنی نئی آنے والی فلم ”منا مائیکل“کے لیے نوجوان اداکار ٹائیگر شروف سے رقص کی تربیت لیں گے

پیر 15 اگست 2016 12:50

نواز الدین صدیقی اپنی نئی آنے والی فلم ”منا مائیکل“کے لیے نوجوان اداکار ..
ممبئی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 اگست۔2016ء ) بالی ووڈ میں اپنے کردار میں ڈھل جانے والے اداکار نواز الدین صدیقی اپنی نئی آنے والی فلم ”منا مائیکل“کے لیے نوجوان اداکار ٹائیگر شروف سے رقص کی تربیت لیں گے۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ اداکار نوازالدین صدیقی نے انتھک محنت اور جاندار اداکاری کے باعث فلم نگری میں مقام بنایا ہے اور اب تک متعدد بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں جب کہ انہوں نے فلمی کیرئیر میں کئی منفرد کردار نبھا کر انہیں امرکردیا ہے تاہم نواز الدین اب ایک اور منفرد کردار میں جلوہ گر ہونے کو تیار ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نامور ہدایت کار سبیرخان کی فلم ”منا مائیکل“ میں بالی ووڈ اسٹار نوازالدین صدیقی ڈانسر کا کردار ادا کریں گے جس کے لیے وہ نوجوان اداکار ٹائیگر شروف سے تربیت لیں گے جب کہ اس موقع پراداکار کا کہنا تھا کہ میرے لیے کسی بھی فلم کی سب سے اچھی بات یہ ہوتی ہے کہ اس سے کچھ نیا سیکھنے کو ملتا ہے جیسے کہ سہیل خان کی فلم کے لیے گالف اور گپتا کی فلم کے لیے کلاسیکل موسیقی سیکھی ہے لہذا اب سبیر خان کی فلم کے لیے رقص سیکھ رہا ہوں۔

متعلقہ عنوان :