پاک انگلینڈ ون ڈے سیریز 24 اگست سے شروع ہوگی

پیر 15 اگست 2016 12:43

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 اگست۔2016ء)انگلینڈ کے خلاف 4ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے بعد پاکستان اب آئرلینڈ سے 2اور انگلینڈ کے خلاف 5ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلے گا۔گرین شرٹس نے ان دونوں سیریز کیلیے پہلے ہی اپنے 15رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان آئرلینڈ کے خلاف 18اور 20اگست کو ڈبلن میں ایک روزہ میچز کھیلے گا جبکہ انگلش ٹیم سے پہلا مقابلہ 24اگست کو ساؤتھمپٹن،دوسرا ،27اگست کو لارڈز، تیسرا 30اگست کو ناٹنگھم،چوتھا یکم ستمبرکو لیڈز، اور پانچواں آخری ون ڈے 4ستمبر کو کارڈف میں کھیلے گا۔

دونوں ممالک کے خلاف پاکستانی اسکواڈ کی قیادت اظہر علی کریں گے ،دیگر کھلاڑیوں میں محمدحفیظ،شعیب ملک،بابراعظم ،عمر گل،شرجیل خان،سمیع اسلم، علی حسن، وہاب ریاض، محمد عامر، محمد نواز، عماد وسیم ، سرفرازاحمد، محمد رضوان اور یاسر شاہ شامل ہیں۔