فلم ایک تھا ٹائیگرکا سیکیول بنانے کی تیاریاں جاری

فلم کا سیکوئل بھی وہیں سے شروع کیا جائے گا جہاں پہلی فلم کا آخری منظرختم ہوا تھا فلم میں 4 سال بعد ایک بار پھر سلمان خان اور کترینہ کیف ایک ساتھ جلوہ گرہوں گے

پیر 15 اگست 2016 12:37

فلم ایک تھا ٹائیگرکا سیکیول بنانے کی تیاریاں جاری
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 اگست۔2016ء) بالی ووڈ انڈسٹری کو زبردست بلاک بسٹربزنس دینے والی فلم “ایک تھا ٹائیگر” کا سیکیول بنانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں جب کہ فلم میں 4 سال بعد ایک بار پھر سلمان خان اور کترینہ کیف ایک ساتھ جلوہ گرہوں گے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ انڈسٹری میں 2012 میں ریلیز ہونے والی فلم “ایک تھا ٹائیگر” کے سیکوئل بنانے کی تیاریاں تیزی سے ہورہی ہیں ۔

اس بار فلم کا نام “اب ٹائیگرزندہ ہے” رکھا گیا ہے جب کہ فلم کا سیکوئل بھی وہیں سے شروع کیا جائے گا جہاں پہلی فلم کا آخری منظرختم ہوا تھا۔فلم “ایک تھا ٹائیگر” پہلی فلم ہے جس میں اداکاراورہدایتکارکبیرخان پہلی بارایک ساتھ آئے تھے ۔یاد رہے کہ یہ فلم 2012 میں سب سے زیادہ بزنس دینے والی قرارپائی تھی، جس کے بعد وہ سلمان خان کے ساتھ متعدد بلاک بسٹر فلمیں دے چکے ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم اب سیکیوئل کی ہدایتکاری کبیرخان کے بجائے فلم سلطان کے ہدایتکار”علی عباس ظفر” یش راج بینرزتلے کریں گے۔دوسری جانب ہدایتکارعلی عباس ظفر کترینہ کیف کے بہترین دوست بھی سمجھے جاتے ہیں جب کہ وہ اداکارہ کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کرچکے ہیں جہاں انہیں لگتا ہے کہ وہ اورکترینہ کے ساتھ مل کربہترین کام کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :