اسلام آباد میں دومسلح گروپوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ‘سابق چیئرمین سینٹ میاں محمد سومرو کا بھانجا ملک فہد جاں بحق ‘ساتھی زخمی ہوگیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 15 اگست 2016 12:20

اسلام آباد میں دومسلح گروپوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ‘سابق چیئرمین ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 15اگست۔2016ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین تھری میں 2مسلح گروپوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے جس میں پولیس کے مطابق سابق چیئرمین سینٹ میاں محمد سومرو کا بھانجا ملک فہد جاں بحق اوراس کاساتھی زخمی ہوگیا ہے۔پولیس کے مطابق فائرنگ راجاارشداورملک طارق گروپ کے درمیان ہوئی۔

(جاری ہے)

زخمی شخص کوتشویشناک حالت میں پمزہسپتال منتقل کیا گیا اوراس دوران پمزکے احاطے میں بھی دونوں گروپوں کے درمیان فائرنگ ہوئی۔ذرائع کے مطابق اس مسلح تصاوم میں ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ بعد ازاں ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت ملک فہد کے نام سے ہوئی ہے جو سابق چیئرمین سینٹ میاں محمد سومرو کا بھانجا بتایا جاتا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ جھگڑے کی وجہ اب تک معلوم نہیں کی جاسکی ہے۔