کور ہیڈ کوارٹر فور کور نے زندہ دلان کو نشان عظمت کا تحفہ دیا

لاہور کے فورٹریس سٹیڈیم میں ملک کا سب سے بڑا 192 فٹ بلند پرچم لہرا دیا

اتوار 14 اگست 2016 21:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14اگست۔2016ء) لاہور کے فورٹریس سٹیڈیم میں ملک کا سب سے بڑا 192 فٹ بلند پرچم لہرا دیا ‘ کور ہیڈ کوارٹر فور کور نے زندہ دلان کو نشان عظمت کا تحفہ دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق یوم آزادی کے موقع پر کور ہیڈ کوارٹر فور کور کی جانب سے لاہوریوں کو پاکستان کا بلند ترین سبز ہلالی پرچم کا تحفہ دیا گیا ہے یوم آزادی کے موقع پر فورٹریس سٹیڈیم کی حدود میں پاکستان کا سب سے اونچا سبز ہلالی پرچم لہرا دیا گیا ہے فورٹریس سٹیڈیم کے سامنے گرانڈ میں لگایا گیا پرچم سطح زمین سے 192 بلند ہے۔

پرچم کی لمبائی 50 فٹ جبکہ چوڑائی 30 فٹ ہے پاکستان کے سب سے بلند پرچم کو نشان پاکستان کا نام دیا گیا ہے۔192 فٹ اونچے پرچم کو دو ماہ کے مختصر عرصے میں مکمل کیا گیا ہے جسے 14 اگست کے موقع پر شہریوں کے لئے کھول دیا گیا۔ شہریوں کی بڑی تعداد نشان پاکستان دیکھنے کیلئے فورٹریس سٹیڈیم کا رخ کر رہی ہے۔واضح رہے اس سے قبل کراچی میں 180 فٹ اونچا جبکہ لاہور میں شاہی قلعہ میں 150 فٹ اونچا پرچم نصب کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :